لاہور کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے، کون کہاں گیا؟

لاہور (آئی این پی) لاہور کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔انسپکٹر افضل ڈوگر گجر پورہ سے ایس ایچ او کاہنہ، انسپکٹر نصراللہ پولیس لائن سے ایس ایچ او ڈیفنس سی، انسپکٹر آصف ادریس پولیس لائن سے ایس ایچ او گجر پورہ، سب انسپکٹر ذکااللہ صدر ڈویژن ہیڈکوارٹر سے ایس ایچ او تھانہ جوہر ٹائون تعینات کر دیئے گئے۔

سب انسپکٹر اعتزارالحسن تھانہ چوہنگ سے ایس ایچ او تھانہ اچھرہ، انسپکٹر اختر علی پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانی نیو انارکلی، انسپکٹر سیف اللہ نیازی ایس ایچ او تھانہ مغلپورہ تعینات اور پولیس لائن سے انسپکٹر محمد جاوید ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ تعینات ہو گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close