ن لیگ کا آج بڑا پاور شو، تیاریاں مکمل، مریم نواز خطاب کریں گی

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ( ن) نے نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے 21 اکتوبر سے قبل بڑے پاور شو کی تیاریاں شروع کر دیں۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے جلسوں اور ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے، مسلم لیگ ن نے(آج) اتوار کو حلقہ 135 میں جلسہ کیلئے 20 ایکڑ سے زائد رقبہ پر پنڈال سجا لیا، پنڈال میں 25 فٹ بلند اور 60 فٹ چوڑا سٹیج تیار کر لیا،

جلسے کے لئے پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں، جلسے کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکر اور صدر یوتھ ونگ لاہور فیصل کھوکھر نے جلسہ گاہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا، مسلم لیگ لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گی، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویزرشید اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گی۔مریم نواز مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر استقبال کے حوالے سے کارکنوں سے خطاب کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close