غریبوں کی خطرناک بیماری کی ادویات کی قلت پیدا ہو گئی

لاہور (پی این آئی) میڈیکل اسٹورز پر غریبوں کی بیماری ٹی بی کی ادویات کی قلت پیدا ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔۔۔پاکستان بھر میں ٹی بی کے مریضوں نے اس حوالے سے محکمۂ صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

اس حوالے سے میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹی بی کے مرض کی ادویات کی سپلائی کمپنیوں سے نہیں آ رہی۔۔۔۔ جبکہ دوا ساز کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہی اس لیے وہ میڈیکل سٹورز پر فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close