لاہور میں شہری مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے، 10 من مردہ جانور کا گوشت برآمد

لاہور (آئی این پی) لاہور میں شہری مردہ گوشت کھانے سے بچ گئے، پولیس ناکے پر 10 من مردہ جانور کا گوشت برآمد کر لیا گیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق مجاہد سکواڈ نا کہ نیو راوی پر شادی ہال کے لئے مردہ جانور کا گوشت کی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان سے مردہ جانوروں کے گوشت سے 7من بیف،3 من مٹن برآمد ہوا ۔

ایس پی زوہیب رانجھا نے بتایا کہ ملزمان گاڑی میں فاروق آباد سے مردہ گوشت لاہور منتقل کر رہے تھے، مضر صحت گوشت کی تلفی ، دیگر کارروائی کے لئے محکمہ فوڈ بھی موقع پر پہنچ گیا، ملزمان ریاض،سخاوت قانونی کارروائی کے لئے تھانہ شاہدرہ ٹائون کے حوالے کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ داخلی، خارجی راستوں کی سخت مانیٹر نگ کیلئے موثر اقدامات جاری ہیں ،ناکہ جات پر سپروائزری آفیسرز کی زیرنگرانی سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close