جعلی سرکاری افسر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لاہور (آئی این پی) جعلی سرکاری افسر پولیس کے ہتھے چڑھ گیاجس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔کاہنہ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ خود کو حساس ادارے کا سرکاری افسر ظاہر کرنے والے ملزم شہزاد کو گرفتار کیا ۔

چیکنگ کے دوران ملزم خود کو حساس ادارے کا انسپکٹر ظاہر کر رہا تھا ، ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم حمید اللہ خاں انسپکٹر نہیں ہے، ملزم حمید اللہ صابر آباد ضلع کرک کا رہائشی نکلا، ملزم اپنے علاقہ میں بھی اپنا تعارف بطور افسر کرواتا تھا، ملزم نے حساس ادارے کا جعلی کارڈ بھی بنوا رکھا تھا ۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close