چوری شدہ گیس پر چلنے والی دو فیکٹریاں پکڑی گئیں

لاہور(آئی این پی )سوئی ناردرن نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گیس پر چلنے والی دوفیکٹریاں پکڑ لیں ۔سوئی ناردرن حکام کے مطابق لاہور میں فیروز پور روڈ پر واقع شاداب کالونی میں دونوں فیکٹریاں گھریلو گیس کنکشن سے چوری شدہ گیس پر چل رہی تھیں اور لاکھوں روپے کی سستی گیس کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

حکام نے بتایا کہ فیکٹریوں میں لاکھوں کی گیس سے بوائلرز اور جنریٹر چلائے جا رہے تھے۔سوئی ناردرن کی ٹیم نے دونوں فیکٹریوں کے میٹرز منقطع کر دیئے اور متعلقہ تھانے میں قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close