پنجاب میں اب تک آشوبِ چشم کے کتنے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں؟ ہوشربا اعدادو شمار جاری

لاہور (پی این آئی)پنجاب میں آشوبِ چشم کی صورتِ حال مزید بگڑنے لگی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آشوبِ چشم کے 15 ہزار 105 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال آشوبِ چشم کے 3 لاکھ 79 ہزار 690 کیسز رپورٹ ہوئے۔

رواں سال صرف لاہور میں آشوبِ چشم کے 22 ہزار 481 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آشوبِ چشم کے 916 نئے مریض سامنے آئے۔ گزشتہ روز آشوبِ چشم کے ملتان میں 1217، فیصل آباد میں1827 کیسز رپورٹ ہوئے۔یاد رہے کہ آشوبِ چشم کی وباء کے سبب پنجاب بھر کے سکول پیر تک بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close