پنجاب میں سینئر بیوروکریسی کے 22 افسران کے تقرر و تبادلے، کس کو کیا عہدہ مل گیا؟

لاہور ( آئی این پی) پنجاب حکومت نے 22افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ تقرری کی منتظر ڈاکٹر فرح مسعود کو ممبر (جوڈیشل- v)چیف سیٹلمینٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات ،

تقرری کے منتظر سعید رمضان کو گریڈ 21میں ترقی دے کر ممبر( انکوائریرزI-)محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات ،تقرری کے منتظر ڈاکٹر محمد شعیب اکبر کو سیکرٹری محکمہ ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افیئرز تعینات ،سیکرٹری محکمہ ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹی افیئرز احمد مستجاب کرامت کو تبدیل کرکے ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات ، ممبر (انکوائریز- I)محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی عاصم صادق قریشی کو تبدیل کر کے ممبر پنجاب سروس ٹربیونل تعینات ، ممبر وزیراعلی انسپکشن ٹیم زبیر وحید کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت ، ممبر (جوڈیشل- v)چیف سیٹلمینٹ کمشنر بورڈ آف ریونیو شہزاد سعید کو تبدیل کر کے ممبر وزیراعلی انسپکشن ٹیم تعینات ،سپیشل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس آفتاب احمد کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل ( ایم اینڈ ای ) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ تعینات ، گریڈ 19کے افسر عمران حامد کو سپیشل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات ، ڈائریکٹر ( خوراک ) لاہور شوزب سعید کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل (آرکیالوجی ) لاہور تعینات ، لیفٹیننٹ (ر) شعیب خان جدون کو ڈائریکٹر (فوڈ )لاہور تعینات ، ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن کوثر خان کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ )محکمہ داخلہ تعینات ، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن )محکمہ جنگلات وائلڈ لائف اینڈ فشریز آمنہ منیر کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل سپیشل ایجوکیشن تعینات ، تقرری کے منتظر مہتاب وسیم اظہر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ ، پنجاب ایگری کلچر ، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی تعینات ، سیکرٹری زراعت کمیشن زاہد اقبال اعوان کو گریڈ 20میں ترقی دے کر سیکرٹری محکمہ ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جنوبی پنجاب تعینات ، حمیرا اکرام کو منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن تعینات ، شریں ناز کو ڈائریکٹر جنرل ایجنسی فار بارانی ایریاز ڈویلپمنٹ راولپنڈی تعینات ، تقرری کی منتظر صاحبزادی وسیمہ عمر کو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات ، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کاشف منظور کو تبدیل کر کے ڈائریکٹر جنرل (پبلک لائبریریز ) تعینات ، ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن )محکمہ ٹرانسپورٹ انوار علی کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر ماس ٹرانزت اتھارٹی تعینات ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو )میانوالی خالد جاوید گورائیہ کی خدمات لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرداور تقرری کے منتظر کیپٹن (ر) اسامہ مجید کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو ) میانوالی تعینات کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close