چینی کی قیمتوں سے متعلق درخواست، عدالت میں اہم پیش رفت

لاہور(آئی این پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لئے سپیشل دو رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں دو رکنی سپیشل بینچ تشکیل دیا، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بینچ چینی کی قیمتوں سے متعلق 2 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے 2 اکتوبر سے 7 اکتوبر تک سپیشل ینچ تشکیل دیا، چینی کی قیمتوں سے متعلق متعدد درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close