پنجاب بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری

لاہور(آئی این پی)آشوب چشم کے پھیلائو کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبہ بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا ،آشوب چشم کے پھیلا ئوکے پیش نظر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں بچوں کو بیماری سے آگاہی کیلئے سکولوں میں زیرو پیریڈ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ آشوب چشم سے بچا کیلئے محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کیا جائے اور طلبا کو بیماری اور اس سے بچا کی تدابیر بتائی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close