عام انتخابات میں جے یو آئی بڑی مذہبی قوت بن کر سامنے آئے گی‘ جے یو آئی رہنماؤں نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور( آئی این پی)امیر جمعیت علما اسلام سٹی لاہور محمد افضل خان،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ،سالا رمولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد،صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ،صدر لائرز فورم سٹی لاہورفیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیاں میں کہاہے کہ عام انتخابا ت میں جے یو آئی بڑی مذہبی قوت بن کر سامنے آئیگی،

پاکستان میں اسلام سے متصادم قانون سازی کی کوئی گنجا ئش نہیں اور نہ جے یو آئی اسے تسلیم کریگی،جے یوآئی ملک میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نظام مصطفی ؐ کے عملی نفاذ کی جنگ لڑ رہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ جے یو آئی انتخابات کی تیاریو ں میں مصرو ف ہے ان شا ء اللہ 2024کے عام انتخابات میں جے یو آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ثابت ہو گی باجوڈ دھماکہ اور مستو نگ د ھماکہ کے مجرمو ں کانہ پکڑے جانا لمحہ فکریہ ہے ریاستی ادارے جے یو آئی کے رہنمائو ں کو تحفظ دینے کیلئے خصو صی اقدامات کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close