مریم نواز کی شہباز شریف سے اہم ملاقات، کن امور پر گفتگو کی گئی؟

لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز کی لاہور میں ملاقات ہوئی۔چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز ملاقات کیلئے شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون پہنچیں، دونوں رہنماں کی ملاقات میں ملکی سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سابق سیکریٹری داخلہ عبداللہ سنبل کے گھر پہنچ کر ان کے انتقال پر مرحوم کے والد اور اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، فاتحہ خوانی کی۔شہباز شریف نے کہا کہ عبداللہ خان سنبل ایک با وقار، پڑھے لکھے اور باصلاحیت افسر تھے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close