مزدور کی ماہانہ اجرت 32 ہزار منظور، نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے مزدور کی ماہانہ بتیس ہزار روپے اجرت کی منظوری دے دی ۔سیکرٹری لیبرکی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری مینمم ویج بورڈنے مارچ میں32ہزاراضافہ کی تجویزدی تھی۔ جس پرپنجاب حکومت نیمزدورکوہاوس الاونس اور ٹرانسپورٹ الاونس دینےکی منظوری بھی دیدی۔

نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد مزدورکی روازنہ اجرت بارہ سو تیس روپے ستتر پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ محکمہ لیبرمیں رجسٹرڈاداریمزدورکوماہانہ397روپے ہاوس الاونس دیں گے، اورمزدورکو87روپیٹرانسپورٹ الاونس دینے کی مجازبھی ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close