لاہور (آئی این پی) چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے ہسپتالوں کے باہر رانگ پارکنگ کے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا ۔ سی ٹی او نے تمام سرکل افسران کو ہسپتالوں کے باہر پارکنگ انتظامات کا گاہ بگاہ جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کے ایمرجنسی گیٹس پر کوئی ریڑھی، رکشہ، اسٹینڈ نہ ہوں، اکثر و بیشتر ایمرجینسی گاڑیوں اور ایمبولنیسز کو گزرنے میں مشکلات رہتی ہیں،
جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال، گلاب دیوی ہسپتال، مناواں ہسپتال، شالیمار ہسپتال کے وزٹس کئے جائیں، سروسز ہسپتال، کارڈیوجی، مئیو ہسپتال، جناح ہسپتال، گنگارام سمیت تمام ہسپتالوں کے باہر ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیں۔ انہو ں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خاتمے کیلئے فوک لفٹرز، اضافی نفری کو یقینی بنائیں، شہریوں کی سہولت اور ایمرجنسی گاڑیوں کی آمدورفعت کیلئے موثر انتظامات کئے جائیں، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز کے خلاف کارروائی سے ہسپتالوں کے باہر ٹریفک میں بہتری آئے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں