لیسکو ریجن میں آپریشن جاری، مزید 248 بجلی چور پکڑے گئے

لاہور(آئی این پی)یسکو ریجن میں چوتھے روز بھی بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری رہا، مزید 248بجلی چور پکڑے گئے،ترجمان لیسکو کے مطابق چوتھے روز لاہور کے پانچ سرکلز سمیت اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی، چوتھے روز کے آپریشن کے دوران تمام سرکل میں 248کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 247بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائر کر دی گئی ہیں جن میں سے 126ایف آئی آرز رجسٹرڈ ہو چکی ہیں،

ترجمان لیسکو نے مزید بتایا پکڑے جانے والے کنکشنز میں 1 انڈسٹریل،3زرعی، 7کمرشل اور 237ڈومیسٹک کنکشن تھے، تمام کنکشنز منقطع کر کے ان کو564486یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی رقم 25771484(دو کڑور ستاون لاکھ اکہتر ہزارچار سو چوراسی)روپے ہے، بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑی انڈسٹری اور فیکٹریاں بھی بجلی چوری میں ملوث پائی گئیں،ترجمان لیسکو کے مطابق 4روز سے جاری گرینڈ آپریشن کے دوران اب تک 1061بجلی چوروں کو پکڑا جا چکا ہے، 1059ملزموں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دی گئیں، ملزموں کے خلاف اب تک 655مقدموں کا اندراج ہوچکا ہے جبکہ 19ملزمان گرفتار ہیں، بجلی چوروں کو ڈٹیکشن بل کی مد میں مجموعی طور پر 3590045یونٹس چارج کئے گئے ہیں، ڈٹیکشن بل کی مالیت 154455136(پندرہ کروڑ چوالیس لاکھ پچپن ہزار ایک سو چھتیس) روپے بنتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close