سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7دہشت گرد گرفتار، کون کون پکڑا گیا؟

لاہور(انٹرنیوز) سی ٹی ڈی نے پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے شہروںگوجرانولہ، سرگودھا، فصیل آباد اور بہالپور میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گوجرانولہ سے داعش کے 2اہم کمانڈرز شاہد اور سیف گرفتار کرکے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹو نیٹر، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کی گئی ہے جبکہ دیگرشہروں میں کارروائیوں کے دوران فیاض، ملا کاظم،رفیح، عربی اور قاری اطہر کو گرفتارکیا گیا ہے، ان ملزمان سے بھی بھاری تعداد میں اسلحہ ودیگراشیاء برآمد کی گئی ہیں۔رواں ہفتے 240کومبنگ آپریشنز کے دوران 12230افراد سے پوچھ کچھ کرکے 65مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے.حکام کے مطابق سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close