چوہدری پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے ساتھ مستقبل کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا

لاہور (انٹرنیوز) صدر پی ٹی آئی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں، ایسے ہی 4ماہ اندر نہیں گزارے،(ن) لیگ جب آئی ملک کا بیڑا غرق کیا، اب تو آئی ایم ایف نے بھی الیکشن کا کہہ دیا ہے۔جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے پرویز الٰہی نے (ن) لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا جب بھی ان کی حکومت آئی انہوں نے مہنگائی اورملک کا بیڑا غرق کیا، پھر یہ لندن بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے تو اندر رکھا ہوا تھا پتہ نہیں ملک کا کیا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تو آئی ایم ایف نے بھی الیکشن کروانے کا کہہ دیا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، میں پرعزم اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، ایسے ہی چار ماہ اندر نہیں گزارے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close