پی ٹی آئی لاہور کے ذمہ دار رہنما جہانگیر ترین کی کشتی میں سوار ہو گئے

لاہور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے سینئر نائب صدر رانا جاوید اقبال نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔رانا جاوید اقبال نے استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری میاں خالد محمود کے ساتھ ملاقات میں فیصلہ کیا، رانا جاوید اقبال نے پارٹی پیٹرن ان چیف جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

میاں خالد محمود نے کہا کہ ہم سب بہتری کے خواہاں ہیں، انہوں نے رانا جاوید اقبال کو پارٹی مفلر پہنا کرساتھیوں سمیت خوش آمدید کہا۔رانا جاوید اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے ویژن پر گامزن ہے، 9 مئی کا سانحہ دلخراش اور ہر محب وطن کے لئے تکلیف دہ ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اداروں اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے والے ناکام ہوں گے۔میاں خالد محمود نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے، آئندہ مزید خوشخبریاں ملیں گی، جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں انشا اللہ ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close