تھانہ جلانے کا کیس، پی ٹی آئی رہنمائوں کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور، کون کون شامل؟

لاہور(آئی این پی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹریاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنماں کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔انسداددہشت گردی عدالت میں لاہورکا تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں بغاوت اور دیگر دفعات شامل کرنیکے کیس کی سماعت ہوئی۔

کیس کے تفیشی افسر نے بتایا کہ مقدمے میں بغاوت اور فسادات کی دفعات شامل کردی گئی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری بغاوت میں ملوث ہیں، نئیالزامات میں ملزمان سیتفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close