لاہور، مارکیٹوں کے نئے اوقات کار جاری، تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی)اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور توانائی کی بچت کے لیے ضلعی انتظامیہ نیکمرشل مارکیٹوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے۔ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل و ہول سیل مارکیٹیں ہفتے سے پیر رات 10 بجیتک کھلی رہ سکیں گی، کمرشل مارکیٹیں اتوار کو دن 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھل سکیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس، ہوٹلز اورکافی شاپس پیرتا جمعرات رات 11 بجیتک کھل سکیں گی، ریسٹورنٹس، ہوٹلز اور کافی شاپس جمعہ تا اتوار رات 12 بجیتک کھلنے کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ اشیائے خورونوش کی ہوم ڈلیوری کے اوقات رات 12 بج کر 30 منٹ تک کیے گئے ہیں، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریز، پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز پابندی سے مستثنی ہوں گے، ملک شاپس، تندور اور پنکچر والی دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close