لاہور سمیت پنجاب میں ڈینگی مچھر نے یلغار کر دی، کتنے شہری شکار ہو گئے؟

لاہور (آئی این پی) لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھرسے متاثرہ افراد میں اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے بھرسے 65 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے جن میں 28 مریض لاہور سے سامنے آئے ۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں رواں برس ڈینگی مریضوں کی تعداد 743 ہوگئی، دو روز قبل بھی لاہور سے ڈینگی کے 28 مریض سامنے آئے، ڈینگی کے مثبت مریضوں کی تعداد 239ہوگئی۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے کے دوران راولپنڈی سے ڈینگی کے15مریض رپورٹ،تعداد116ہوگئی،فیصل آباد سے 24گھنٹے کے دوران 9 مریض رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ گجرانوالہ،بہاولپورسے 2،2 ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے، پنجاب کے ہسپتالوں میں اسوقت ڈینگی کے93 مریض زیرعلاج ہیں۔ لاہورکے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 40 مریض داخل ہوئے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں 2ہزار678 بسترڈینگی مریضوں کے لیے مختص ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں