لاہور، مین ہول میں اترنے والے 2 واسا اہلکار جاں بحق

لاہور (آئی این پی) لاہور کے علاقے گجومتہ میں صفائی کے لئے مین ہول میں اترنے والے دو واسا اہلکار زہریلی گیس بھر جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے۔اس حوالے سے ریکسیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ گجومتہ کے قریب مین ہول میں اترنے والے 2 واسا ملازمین جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو کے مطابق واسا ملازمین مین ہول میں زہریلی گیس بھرنے سے دم توڑ گئے ، جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں جنرل ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close