جلاؤ گھیراؤ، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات اور گرفتاری کی اجازت دیدی

لاہور(آئی این پی) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات اور گرفتاری کی اجازت دے دی۔انویسٹی گیشن پولیس نے اٹک جیل میں تحقیقات اور گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست کو منظور کرلیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تحقیقات اور گرفتاری کی اجازت دے دی۔

پولیس نے موقف اختیار کیا چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت سزا سنائی گی تھی اور وہ اٹک جیل میں قید ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close