نویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی ) لاہور سمیت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کردیا۔ لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 2 لاکھ 95 ہزار 121 امیدواروں نے حصہ لیا جس کا کامیابی کا تناسب 49 اعشاریہ 60 فیصد رہا، امتحانی نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں طلبا و طالبات اپنا رول نمبر 80029 پر بھیج کر بھی امتحانی نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close