ہماری پارٹی میں اتنے لوگ شامل ہوں گے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ جہانگیر ترین نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(آئی این پی) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی میں اتنے لوگ شامل ہوں گے کہ جمبو جہاز لینا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی)کے سربراہ جہانگیر ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات نئی مردم شماری پرہونیے چاہییں ، نئی حلقہ بندیوں کا دسمبرتک کاوقت دیا ہے۔

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتاآئندہ انتخابات مارچ سے آٓگے جائیں گے، آئندہ عام انتخابات مارچ تک ہوجائیں گے،صدر عارف علوی کے ٹوئٹ کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ صدر نے جو بات کی اس پر مجھے افسوس ہے ، وزیر اطلاعات نے پریس ٹاک کرکے اس پر واضح مقف دیا ہے ، ہماری جماعت کی تیاری سے الیکشن کے آگے جانے کا کوئی تعلق نہیں۔آئی پی پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی میں اتنے لوگوں کی شمولیت ہوگی کہ جمبو جہاز لینا پڑے گا، آپ دیکھیں گے پوریپاکستان میں ایکٹوہوں گے، ہم سب سیاسی لوگ ہیں ساری زندگی یہی کام کیاہے۔جہانگیرترین نے مزید کہا کہ یہ کوئی نہیں کہہ سکتاکہ کون کون پارٹی میں شامل ہوگا، ابھی تو ہم شروع ہوئے ہیں آگے آگے دیکھنا کیا ہوتا ہے۔پرویزخٹک کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک نے جو بات کہی اس کا جواب بھی وہی دینگے میں اس بحث میں نہیں جاناچاہتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close