تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کے چہرے کو مکمل بحالی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال

لاہور( آئی این پی) پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسرالفرید ظفر نے کہاہے کہ رضوانہ کے چہرے کی سکن گرافٹنگ مکمل ہو چکی ہے، چہرے پر سپیشل ڈریسنگ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق جنرل اسپتال میں تشدد کا شکار گھریلوملازمہ رضوانہ کا علاج جاری ہے ، پرنسپل لاہور جنرل اسپتال پروفیسرفریدالظفر نے کہا ہے کہ رضوانہ کیچہریکی اسکن گرافٹنگ مکمل ہو چکی ہے، چہرے پر سپیشل ڈریسنگ کی گئی ہے۔

پرنسپل لاہور جنرل اسپتال کا کہنا تھا کہ کل رضوانہ کے سر کی اسکن گرافٹنگ اور فلیپ سرجری کا پلان کیا جائے گا، فلیپ سرجری و اسکن گرافٹنگ کیلئے پیر کوپلاسٹک سرجری کے ڈاکٹرز کا بورڈ بیٹھے گا۔پروفیسر فرید الظفر نے مزید کہا کہ آپریشن تھیٹر میں رضوانہ کے زخموں کے صفائی اور معائنہ کیا جائے گا، رضوانہ کی طبیعت پہلے سے کافی حد تک بہتر ہو چکی ہے، آکسیجن لیول اور پلیٹ لیٹس سیلز بھی بہتر ہو چکا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رضوانہ کو تمام تر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں