انتخابات نومبر میں ہونے چاہئیں، لیکن لگ رہا ہے کہ ۔۔۔۔ ق لیگ کے لیڈر نے نئی تاریخ دے دی

لاہور( آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ق)پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو کام کرنا چاہیے وہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر چغلیاں کرتے ہیں،کہ انتخابات نومبر میں ہونے چاہئیں لیکن لگ رہا ہے کہ فروری تک لے جائیں گے، ۔یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں چوہدری شافع حسین اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کرنا ہو گا، 9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنیچاہیے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات نومبر میں ہونے چاہئیں لیکن لگ رہا ہے کہ فروری تک لے جائیں گے، شہباز شریف کے وزیر اعظم کے عہدے سے اترنے کے بعد ہمارے ان سے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح دیگر قائدین کو ضمانتیں ملی ہیں، پرویز الٰہی کو بھی ملنی چاہیے، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close