الیکشن کب ہوں گے؟ چوہدری سرور نے گھبراہٹ کا اعتراف کر لیا

لاہور(آئی این پی)مسلم لیگ (ق )کے چیف آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک میں غیر یقینی صورتحال ہے، الیکشن کب ہوں گے کچھ نہیں کہہ سکتے۔چیف آرگنائزر ( ق) لیگ نے منہاج القران کے باہر منہاج یوتھ لیگ کے زیر اہتمام شجر کاری مہم میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پچھلی تمام حکومتوں نے عوام کوریلیف نہیں دیا ، جس ملک میں شرح سود 22 فیصد ہو وہاں کاروباری افراد کیسے گزارا کریں گے،

میں نے کہا تھا انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف ) کے3 ارب ڈالر کی بجائے اوورسیز کمیونٹی پرتوجہ دی جائے۔چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک سب سے زیادہ موسمی تبدیلیوں سے متاثر ہوا ہے، پچھلے سال سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ50 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کے لئے ہماری پارٹی سے کسی نے مشاورت نہیں کی، الیکشن کب ہو نگے کچھ کہہ نہیں سکتے ہیں، غیر یقینی صورتحال ہے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )کے وزرا کوبھی نہیں پتا کیا ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا استعفی ہر وقت میری جیب میں ہوتا ہے مگر اس دفعہ میں گھبرا گیا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close