چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران گرفتار کیا گیا شخص فرار ہو گیا

لاہور (آئی این پی)چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے دوران زمان پارک میں احتجاج کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم سجاد علی خان پولیس حراست سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم سجاد علی کے خلاف تھانہ گڑھی شاہو میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

اس حوالے سے ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے کہ سجاد علی خان کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل کیا گیا، ملزم کو سی آر او کروانے کے لیے دیگر ملزمان کے ساتھ تھانہ گڑھی شاہو لایا گیا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھانے سے فرار ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close