تشدد کا شکار کم سن ملازمہ رضوانہ کی آکسیجن کب اتاری جائیگی؟

لاہور (آئی این پی) جج کی اہلیہ کے ہاتھوں تشدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبیعت میں مزید بہتری آنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق تشد کا شکار رضوانہ جنرل ہسپتال میں بدستور تیرہویں روز بھی زیر علاج ہے ، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر جودت سلیم کاکہنا ہے کہ رضوانہ کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے اور اس کی تمام ٹیسٹ رپورٹس بھی بہتر آرہی ہیں ۔

پروفیسر جودت سلیم کاکہنا ہے کہ رضوانہ کے بلڈ میں انفیکشن بھی کم ہوگیا ہے اور پلیٹ لیٹس کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار ہوگئی ہے ، رضوانہ اب بات بھی کرتی ہے اور کھانا بھی خود سے مانگتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈ رضوانہ کی سرجری کے مرحلے کا آغاز کرے گا ، رضوانہ کی سرجری بازوں سے کی جائے گی ، غذائی خوراک کا تعین بھی ہوگا۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ صحت میں مزید بہتری پر رضوانہ کی آکسیجن اتاردی جائیگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close