ڈیجیٹل ڈبل شاہ چیمبر آف کامرس کے تاجروں سے بھی ہاتھ کر گئے، کروڑوں کا کاروبار کرنے والے نوسر بازوں کا شکار

لاہور( آئی این پی)ڈیجیٹل ڈبل شاہ چیمبر آف کامرس کے تاجروں سے بھی ہاتھ کرگئے، کروڑوں کا کاروبار کرنے والے آن لائن نوسر بازوں کا شکار ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس کے رکن عمران اصغر نے آن لائن ایپ میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی، دو ماہ تو منافع ملتا رہا لیکن پھر منافع کے ساتھ ساتھ اصل رقم بھی چلی گئی۔

تاجر ناصر ملک بھی آن لائن ڈالر خرید کر ایپ انویسٹمنٹ کے ہاتھوںجمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کا سب سے بڑا سیٹ اپ ڈیجیٹل ایپس کی صورت آپریٹ کررہا ہے۔آن لائن انویسٹمنٹ ایپس اب تک ہزاروں شہریوں کو کروڑوں کا چونا لگا چکی ہیں لیکن کریک ڈائون کے دعوئوں کے باوجود کوئی بڑا بریک تھرو ابھی تک نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close