جی سی یونیورسٹی لاہور کے نئے کیمپس میں کلاک ٹاور کی تعمیر کا آغاز

لاہور (آئی این پی)جی سی یونیورسٹی لاہور کے نئے کیمپس میں کلاک ٹاور کی تعمیر کا آغاز،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کے ہمراہ ٹاور کی سنگ بنیاد رکھی۔وفاقی وزیر نے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت جی سی یو کے طلبائ￿ میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کا کہنا تھا کہ جی سی یو کے 11 شعبہ جات نئے کیمپس سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر چکے ہیں جبکہ دو مزید شعبہ جات رواں سال نئے کیمپس میں تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز کرینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فکلیٹی ممبران کے لئے اپارٹمنٹ جبکہ کہ طالبات کیلئے ہاسٹل بھی بنا رہے ہیں۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کا کہناتھا کہ جی سی یو سے میری بہت سے یادیں وابستہ ہیں،جی سی یو کے طلبائ￿ نے زندگی کے ہر شعبہ میں نام پیدا کیا۔ٹاور جی سی یو کا ٹریڈ مارک ہے میری خواہش تھی کہ نئے کیمپس میں بھی ٹاور ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یوتھ ہمارے ملک کا سرمایہ ہے ان کو بہتر تعلیم دے کر ہی ملک کو بہتر سمت میں لایا جا سکتا ہے۔تعلیم کے ساتھ ہنر بھی بہت ضروری ہے،ہر تعلیمی اداروں کو سکلز لازمی قرار دینی چاہیے۔فاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے لیپ ٹاپ لینے والے تمام طلبائ￿ کومبارکباددی۔بعدازاں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے وزیراعظم کے جانب سے جی سی یو نیو کیمپس کو موٹر وے سے راستہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close