صوبے میں ترقیاتی سکیموں کیلئے 16 ارب سے زائد فنڈز کی منظوری

لاہور ( آئی این پی)پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ساتویں اجلاس میں روڈز اور انرجی سیکٹرز کی 3ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 16ارب 82کروڑ 83لاکھ 67ہزار روپے کی منظوری دی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہور میں گجومتہ تا قصور فیروز پور روڈ کی بہتری و بحالی (ترمیمی) کیلئے 8ارب 22کروڑ 55لاکھ 98ہزار روپے، ضلع فیصل آباد میں تاندلیانوالہ (جھلہ چوک) تا کمالیہ برآستہ ظفر چوک، ماموں کانجن روڈ کی بہتری (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 68کروڑ 7لاکھ 59ہزار روپے اور نیٹ زیرو انرجی بلڈنگ کی تعمیر اور ڈیزائن (ترمیمی) کیلئے 6ارب 92کروڑ 20لاکھ 10ہزار روپے شامل ہیں۔اجلاس میں چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی سمیت محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close