پنجاب یونیورسٹی نے دس سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں، کون کون شامل ہے؟

لاہور(آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی نے نورین امان دخترامان اللہ خان کوباٹنی،کاشف اقبال صاحبزادہ ولد محمد اقبال کوبائیوکیمسٹری،عبدالقدیر ولد عبدالغفور کوکامرس،عطیہ رحمان دختر ثناء الرحمان کوزوالوجی،بلال غضنفر ولد غضنفر علی کوانٹرنیشنل ریلیشنز ،عثمان پاشا ولد پاشا پرویز کوبائیوکیمسٹری ،رختاشہ منیر دخترملک محمد منیر کومالیکیولر بائیولوجی اینڈ فرانزک سائنسز،تیان زئیوفینگ ولد تیان من کوتاریخ،محمد سید علی ولد غلام عباس خان کواردواورسید محمد رضا زیدی ولد سید تنویر عالم زیدی کوپولیٹیکل سائنس کے مضمون میں،پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close