جج کی گھریلو ملازمہ بچی کے دونوں بازو فریکچر، سر کے زخم میں کیڑے پڑے تھے، ڈاکٹر خالد ایم ایس جنرل ہسپتال

لاہور( آئی این پی)جنرل ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد نے کہا ہے کہ جج کی گھریلو ملازمہ بچی کے دونوں بازو فریکچر ہیں، کلائی سے کہنی تک آپریشن ہو گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ملازمہ بچی کا علاج جاری ہے، بچی کے سر کا آپریشن ہوا ہے، زخم میں کیڑے پڑے ہوئے تھے۔ڈاکٹر خالد کا کہنا ہے کہ ملازمہ بچی کا بلڈ پریشر کم ہے، طبیعت ٹھیک ہوتے ہی آپریشن کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملازمہ بچی کے چہرے پر زخم کا علاج بھی ہو رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close