موسم کی خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، کون سی ٹرین کتنی لیٹ؟

لاہور (آئی این پی) پنجاب میں موسم کی خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سے کراچی کے لئے جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں ۔ قرا قرم لاہور سے کراچی کے لئے شام 7 بجے روانہ ، کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کے لئے شام 7بجکر30 منٹ پر روانہ ،بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی کے لئے شام 6بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوئی ۔

جبکہ ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی کے لئے شام 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوئی ۔ترجمان ریلوے کے مطابق باقی تمام ٹرینیں مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close