آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن کا اعزاز، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی جانب سے اورنگزیب تنولی، محمد یونس جٹ کا تعریفی اسناد کے لئیے انتخاب

لاہور (پی این آئی) آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن کا اعزاز، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی جانب سے اورنگزیب تنولی سابقہ اسسٹنٹ پرسانل آفیسر راولپنڈی ڈویژن و سیکرٹری جنرل آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن اور محمد یونس جٹ فوکل پرسن آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن کو بزرگ پنشنرز، بیواؤں اور یتیم بچوں و بچیوں کی بےلوث خدمات پر تعریفی اسناد کے لئیے منتخب کر لیا گیا۔ جن کے اعزاز میں انقریب ریلوے اسٹیشن راولپنڈی ڈویژن میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔جہاں انھیں تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس تنظیم نے پاکستان ریلوے کے پینشنرز کو بروقت , بہترین خدمات اور سہولیات کی فراہمی کے لئیے سرگرم عمل اورنگزیب تنولی سابقہ اسسٹنٹ پرسانل آفیسر راولپنڈی ڈویژن و سیکرٹری جنرل آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن اور محمد یونس جٹ فوکل پرسن ال پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن کی خدمات کو بے حد سراہا۔جن کی خدمات کو ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔پینشنرایسوسی ایشن کے معزز ممبران کو ان خدمات کے عوض تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا ۔اس کے لئیے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی ڈویژن میں ایک اہم تقریب منعقد کی جائے گی ۔جس میں ریلوے افسران ,ملازمین,پینشنرز کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔دوسری جانب اس حوالے سے اورنگزیب تنولی اوریونس جٹ کا کہنا تھا کہ آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن اپنے ممبران کے لئے انتہائی محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے۔ جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کی جانب سے ہمیں تعریفی اسناد کے لئے مںتخب کیا گیا۔ جس پر ہم ان کے نہایت مشکور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بزرگ پنشنرز، بیواؤں اور یتیم بچوں و بچیوں کی بےلوث خدمات پر تعریفی اسناد کے لیے منتخب کرنا کسی اعلی اعزاز سے کم نہیں جس پر ہم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close