پنجاب حکومت کا صوبے میں پلاسٹک کی سڑکیں تعمیر کرنے کا اصولی فیصلہ

لاہور ( آئی این پی) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں پلاسٹک روڈز متعارف کروانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پلاسٹک روڈز کی تعمیر کے لئے پلان طلب کر لیا ہے، صوبے بھر میں بین الاضلاعی سڑکوں کی تعمیر کے 107 منصوبے 3 ماہ میں مکمل کئے جائیں گے۔پلاسٹک روڈ تارکول روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار ہوتی ہے، تارکول میں پلاسٹک مکس کر کے بنائی جانے والی سڑک جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتی۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے روڈز پراجیکٹس کے تعمیراتی کاموں میں شفافیت اور اعلی معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ پنجاب بھر میں 2600 کلو میٹر طویل سڑکوں کے بحالی کے 137 منصوبے زیر تکمیل ہیں، صوبہ بھر میں سڑکوں کی تعمیر کے تمام پراجیکٹس کے کنٹریکٹ ای ٹینڈرنگ کے ذریعے دیئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close