عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کی اینٹی کرپشن میں طلبی

لاہور ( آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان کو اراضی ریکارڈ سکینڈل جھنگ میں تحقیقات کے لئے کل جمعرات 20 جولائی کو اینٹی کرپشن میں طلب کر لیا گیا ۔ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق سابق اے ڈی ایل ار عرفان محمود سمیت دیگر ملزمان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

تمام ملزمان کو اینٹی کرپشن فیصل آباد میں انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کاحکم دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر عظمی خان پر جعلسازی سے کروڑوں روپے کی اراضی غیر قانونی طور پر اپنے کروانے کا الزام ہے ۔ڈاکٹر عظمی خان کے خلاف جھنگ میں ایک ہزار کنال اراضی سکینڈل میں اینٹی کرپشن انکوائری کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close