اچھی خبر، صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت جاری کر دی

لاہور( آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی سے ٹیلفونک رابطہ کیا ۔وزیراعظم نے محسن نقوی سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے معاملات پر گفتگو کی۔

رابطے میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے برابر کرنے پر بات چیت ہوئی۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سرکاری ملامین کی تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کروا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close