موٹرسائیکل ریس کے دوران دو حقیقی بھائی جاں بحق

فیروزوالہ(آئی این پی)موٹر سائیکل ریس کے دوران حادثے میں دو بھائی جان کی بازی ہار گئے،افسوسناک واقعہ فیروزوالہ کوٹ عبدالمالک کے قریب پیش آیا جہاں ریس لگاتی تیز رفتار موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں نوجوان موقع پر دم توڑ گئے،اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت تجمل اور محسن کے نام سے ہوئی ، جاں بحق ہونے والے دونوں سگے بھائی تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close