پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے طلبا کی ماہانہ فیس بڑھانے کی منظوری دیدی، نئی فیس کتنی ہو گی؟

لاہور(آئی این پی)پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے طلبا کی ماہانہ فیس بڑھانے کی منظوری دیدی۔ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلنے والے اسکولوں کومالی مشکلات کاسامنا ہے، جس کی وجہ سے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے طلبا کی ماہانہ فیس بڑھانے کی منظوری دیدی۔پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف) صدر دفتر میں چیئر پرسن ڈاکٹر سعید شفقت کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر کے 84ویں اجلاس کا انعقاد ہوا ۔

منیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی نے اجلاس میں بورڈ ممبران کو منظوری کے لیے ایجنڈے پیش کیے۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مطابق پارٹنرمڈل لیول اسکولز میں فی کس 50 ، سکینڈری لیول اسکولزمیں 100روپے،ہائیر سیکنڈری لیول پارٹنراسکولز کے فی طالبعلم کی فیس میں 200 ،جماعت ششم سے ہشتم تک 750 ،نہم دہم کے طلبا کی فیس 1200ہوگی۔اسی طرح اورہائیرسیکنڈری سائنس طلبا کی فیس 1700، آرٹس طلبا کی ماہانہ فیس 1400 روپیہوگی۔پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ فیس میں اضافے سے پیف پارٹنر اسکولز کو مالی مدد ہوگی، والدین کو فیس وائوچرز کی جگہ ای واچرز دیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close