سینئر خاتون رہنما نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

لاہور(آئی این پی)سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نیلم حیات ملک نے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔نیلم حیات ملک نے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ وہ تشدد اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتیں، چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد لاہور کی قیادت نے عوام کو کور کمانڈر کے گھر پر دھاوا بولنے کے لیے اکسایا جس کے نتیجے میں پرتشدد واقعات رونما ہوئے۔

سابق ایم پی اے نے کہ اکہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، فوج نے اس ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، چئیرمین پی ٹی آئی کا فوج مخالف بیانیہ اس ملک کے مفاد میں نہیں لہذا میں پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتی ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close