لاہور (آئی این پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بچوں کی من پسند اشیاء کی تیاری میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف آپریشن۔۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کچا ڈیفنس روڈ پر واقع نمکو یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے استعمال شدہ ناقص آئل میں نمکو تیار کرنے پر یونٹ بند کر دیا۔استعمال شدہ 4من ناقص آئل بھی تلف کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کچا ڈیفنس روڈ پر واقع نمکو یونٹ پر چھاپہ مارتے ہوئے استعمال شدہ ناقص آئل میں نمکو تیار کرنے پر یونٹ بند کر دیا۔
استعمال شدہ 4من ناقص آئل بھی تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ استعمال شدہ آئل اورملاوٹی مصالحوں سے نمکو تیار کی جا رہی تھی۔صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور زنگ آلود مشینری کا استعمال کیا جا رہا تھا۔راجہ جہانگیر انورکا مزید کہنا تھا کہ مکھیوں مچھروں کی بھرمار اورپروڈکشن میں واش روم کی موجودگی پر کاروائی کی گئی۔تیار نمکو کو کھلا بغیر ڈھانپے زمین پر رکھا پایا گیا۔مزید برآں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ اشیاء خورونوش کی تیاری میں غیر معیاری آئل کا استعمال معدہ اور دل کے موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ راجہ جہانگیر انور نے واضح کیا کہ بچوں کی اشیاء خورونوش میں جعلسازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اشیاء خورونوش کی تیاری میں غفلت کے مرتکب عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں