انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران نوکری سے فارغ

لاہور (آئی این پی)انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کونوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور کی سفارش پر لاپرواہی اور کوتاہی پر 2افسران کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔تفصیلا کے مطابق انسداد ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی دکھانے والوں کونوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور کی سفارش پر لاپرواہی اور کوتاہی پر 2افسران کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ترجمان ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ ڈی جی ہیلتھ سروسز نے افسران کی برخاستگی کے آرڈر جاری کیے۔

انسپکٹر انوائرمنٹ راوی زون سیماب صفدر کو ناقص کارکردگی پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔ انسپکٹر انوائرمنٹ ڈینگی کنٹرول پروگرام کائنات قاضی کو مسلسل کوتاہی پر نوکری سے برخاست کیا گیا۔ترجمان ڈی سی لاہورکا مزید کہنا تھا کہ برخاست افسران رواں ڈینگی سیزن میں مسلسل احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے واضح کیا کہ افسران کی عوامی خدمت اور ذمہ داریوں سے غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام افسران اپنے علاقوں میں ڈینگی سرویلنس بہترین طریقے سے کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں