شکر ہے سلیمان شہباز کو تمغہ امتیاز نہیں سونپ دیا، حماد اظہر کا وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے کی بریت پر تبصرہ

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی بریت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شکر ہے مقصود چپڑاسی کے اکائونٹ میں سے جو اربوں روپے نکلے اس کا مقدمہ بھی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)پر درج نہیں کروادیا اور سلیمان شہباز کو تمغہ امتیاز نہیں سونپ دیا۔ یاد رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو بری کردیا گیا، اسپیشل سینٹرل کورٹ نے تمام شریک ملزمان کو بھی بری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close