لاہور (آئی این پی) قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈائون جاری ہے ،رواں سال کے دوران 07لاکھ 44ہزار 888 موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز شہر لاہور کو ایکسڈنٹ فری سٹی بنانے میں پرعزم ہیں اور سخت کریک ڈائون سے ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون پر ڈاکٹرز کمیونٹی نے بھی اظہارِ تشکر کیا ۔
مال روڈ پر 95فیصد شہریوں نے ہیلمٹ کی پاسداری کرنا خوش آئند ہے جبکہ شہر کی دیگر روڈز پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کیخلاف کریک ڈان میں تیزی لائی گئی ہے ۔ سی ٹی او مستنصر فیروز نے کہا کہ موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا، ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے ہیڈانجری کیسز کی شرح میں مزید واضح کمی ہوگی،ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جارہی ہے، ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی کارروائی ہوگی، کریک ڈائون کا مقصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنانا ہے، منعظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین کی پاسداری کروانے میں سختی کی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں