جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، خدیجہ شاہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

لاہور (آئی این پی)عدالت نے 9مئی کو عسکری ٹاور پر جلائو گھیرائو کے مقدمے میں خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔گلبرگ میں پلازے میں جلائو گھیرائو کے مقدمہ کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں تفتیش کے لیے خدیجہ شاہ کو جیل سے طلبی کروائی تھی جب کہ عدالت سے خدیجہ شاہ سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے منظور نہیں کیا۔واضح رہے کہ تھانہ گلبرگ میں 9مئی کو پلازے میں جلائو گھیرائو اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے، قبل ازیں خدیجہ شاہ جناح ہائوس کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close