موٹروے مبینہ زیادتی کیس میں پریشان کن پیش رفت، خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے کیا کہہ دیا؟

ڈسکہ(آئی این پی) دو روز قبل سیالکوٹ لاہور موٹروے پر خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے میں متاثرہ خاتون نے بیان بدل لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے الزام پر موٹروے پولیس افسر کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے اور خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان دے دیا جس میں اس نے زیادتی کا الزام واپس لے لیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close