پولیس کے تازہ دم دستے سابق وزیر اعلیٰ کے گھر پہنچ گئے

لاہور(آئی این پی)پولیس اور ایلیٹ فورس کے تازہ دم دستے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔پولیس نے پرویز الہی کے گھر کے اندر اور باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔پولیس نے ظہور الہی روڈ اور اطراف کی گلیوں کو آمد و رفت کیلیے بند کر رکھا ہے۔

اس س قبل پولیس چوہدری پرویز الہی کے گھر کے باہر پہنچی لیکن سرچ وارنٹ نہ ہونے کے باعث سابق وزیراعلی پنجاب کے گھر کی تلاشی نہ لے سکی۔پولیس حکام سرچ وارنٹ لینے کے لیے عدالت سے روانہ ہوگئے، اس کے بعد پولیس کیاعلی افسران ایک مرتبہ پھر ظہور الہی روڈ پہنچے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close